سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ، سینیٹر سلیم ضیاء نے تلاوت قرآن پاک کی بجائے نماز پڑھنا شروع کردی ،ممبران منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسنے لگے

پیر 17 اگست 2015 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس کے آغاز میں سینیٹر سلیم ضیاء نے تلاوت قرآن پاک کی بجائے نماز پڑھنا شروع کردی جس پر ممبران منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسنے لگے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز کمیٹی کے اجلاس کا آغاز ہوا تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی نے سینیٹر سلیم ضیاء کو تلاوت قرآن پاک کرنے کی درخواست کی جس پر سینیٹر سلیم ضیاء پہلے تو ہچکچاہئے اس کے بعد نماز پڑھنا شروع کردی جس پر چیئرمین کمیٹی نے انہیں روک دیا تاہم کمیٹی کے تمام اراکین اس دوران منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنستے رہے واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک بھی تلاوت قرآن پاک غلط پڑھنے پر تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے ۔