وزیراعظم کی فیملی کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری کھانا لے جانے سے متعلق پھیلائی گئی تصویر مخالفین کی بوکھلاہٹ ہے، کھانا الگ نہیں وزیراعظم کے ساتھ گیا تھا،سوشل میڈیا جھوٹ پھیلانے کا ذریعہ ہے، ہم اس پر کان نہیں دھرتے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف کرمانی کاتردیدی بیان

پیر 17 اگست 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور آصف کرمانی نے وزیراعظم کی فیملی کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری کھانا لے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تصویر کو جھوٹ پھیلانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تصویر مخالفین کی بوکھلاہٹ ہے، کھانا الگ نہیں وزیراعظم کے ساتھ گیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے وزیراعظم کی فیملی کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری کھانا لے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تصویر کو جھوٹ پھیلانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھانا الگ سے نہیں بلکہ وزیراعظم کے ساتھ گیا تھا سوشل میڈیا جھوٹ پھیلانے کا ذریعہ ہے، ہم اس پر کان نہیں دھرتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی، یہ تصاویر بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں اور تصویر پھیلانا مخالفین کی بوکھلاہٹ ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ تصویر جاری کی گئی جس میں یہ دعویٰ کیاگیا کہ وزیراعظم کی فیملی کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھانا مری لے جایا گیا

متعلقہ عنوان :