جعلی پولیس ملازمین واردات کرتے ہوئے گرفتار، مرغیوں کا بیوپاری ڈکیتی کے دوران قتل

پیر 17 اگست 2015 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) جعلی پولیس ملازمین واردات کرتے ہوئے گرفتار، مرغیوں کا بیوپاری ڈکیتی کے دوران قتل، کرائے کی گاڑی لے کر دو ملزمان غائب۔ تفصیلات کے مطابق جیسمین گارڈن میں دو ملزمان جن کے پاس وائرلیس سیٹ بھی تھے نے خود کو سی آئی اے کا ملازم ظاہر کر کے میری تلاشی کے دوران 1500 روپے نکال لئے، میرے شور مچانے پر شہری اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے جعلی پولیس والوں کو وائرلیس سیٹ سمیت حراست میں لے لیا، محمد وقاص کی درخواست پر ملزمان آصف اور عبدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کراچی کمپنی جی ایٹ مرکز سے مدعی محمد شعیب نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی ٹویوٹا کرولاALV-123کرائے پر دی، ملزمان نے چھ ماہ سے کرایہ ادا نہ کیا اور گاڑی غائب کر دی، پولیس نے ملزم مبشر نثار اور عبدالمنان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ترنول کے علاقے جی ٹی روڈ، جوڑی راجگان میں چار مسلح ڈاکوؤں نے مرغیوں کے بیوپاری جو کہ شہ زور پر آ رہے تھے کہ راستے میں چار مسلح نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے کی واردات کی، مذمت پر ملزمان نے فائر کر کے حمید اﷲ کو زخمی کر دیا، زخمیوں کی تاب نہ نہ لاتے ہوئے مقتول جاں بحق ہو گیا۔(اح+ش خ)

متعلقہ عنوان :