بھارت میں کھو جانے والے پاکستانی لڑکے کو والدہ سے ملا دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 22:59

بھارت میں کھو جانے والے پاکستانی لڑکے کو  والدہ سے ملا دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) بھارت میں کھو جانے والے پاکستانی لڑکے کو والدہ سے ملا دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا لڑکا حبیب عادل بھارت میں اپنی والدہ کے ساتھ دہلی سے لکھنو جاتے ہوئے بچھڑ گیا تھا۔

(جاری ہے)

حبیب عادل اپنی والدہ کے ہمراہ ٹرین سے دہلی سے لکھنو جارہے تھے جب وہ ہاپر ریلوے سٹیشن پر اترے تاہم ان کی والدہ ٹرین میں ہی موجود تھیں اور ٹرین چل جانے کے باعث وہ اپنی والدہ سے بچھڑ گئے اور اسٹیشن پر ہی رہ گئے۔ اسٹیشن پر حبیب عادل کو روتا دیکھ کر اسٹیشن ماسٹر سوہان ویر سنگھ نے فوری کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور حبیب عادل کی والدہ کو ڈھونڈ کر واپس ہاپر لایا گیا اور انہیں ان کے بیٹے سے ملا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :