3 پاکستانی خواتین نے عالمی سطح پرٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی،SILکی دو طالبات نے ایک ہی سال میں ایل ایل بی میں فرسٹ کلاس پوزیشن کا ریکارڈ قائم کر دیا
پیر 17 اگست 2015 23:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست۔2015ء) خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق بین الاقوامی سطح پر لا تعداد مسائل اور تنقید کا سامنا کرنے والے پاکستان کی تین خواتین نے ایک بار پھر عالمی افق پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والی تین خواتین نے رواں سال یونیورسٹی آف لندن کے تحت منعقد ہونے والے ایل ایل بی پروگرام میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔
پاکستانی ادارے SILکی دو طالبات ذونیرہ شاہداور زینب سمنتاش نے ایک سال میں دو فرسٹ کلاس پوزیشنوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یونیورسٹی آف لندن کے انڈر گریجویٹ لاز بلاگ کے مطابق دس فرسٹ کلاس پوزیشنزمیں ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے ایک بار پھر جگہ بنالی ہے لیکن پاکستانی طلباء نے اس سال بھی شاندارکارکردگی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
ٹاپ ٹین پوزیشنزمیں جگہ بنانے والی زینب کے مطابق انکی اس کامیابی کے پیچھے سخت محنت ، والدین ، فیملی اور سکول آف انٹرنیشنل لاء کی انتھک کاوشیں ہیں۔
انھوں نے SILکے فیکلٹی اور ٹیچرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ SIL کی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی دوسری طالبہ ذونیرہ کا کہنا تھا کہ پہلے سال میں وہ خوف کا شکار تھیں لیکن اپنے کالج کے فراہم کردہ ماحول اورفیکلٹی نے ان کے تمام خدشات کو غلط ثابت کر دیا۔ SIL کی پرنسپل ندا ترین نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ زینب اور ذونیرہ نے ایک ہی سال میں ٹاپ ٹین میں جگہ بناکے SILکے نام ایک عالمی ریکارڈ کر دیا ہے جس کے مطابق کسی پاکستانی کالج کو یہ اعزاز پہلی دفعہ حاصل ہوا ہے۔ SILکی ڈائریکٹر سید ہ شہربانوکاظم کے مطابقSILپاکستان میں یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل ایم پروگرام کے حوالے سے واحد آفیشل ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہا ہے اور ایل ایل بی کی طرح ادارے سے وابستہ کئی طلباء ایل ایل ایم میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں جو پاکستان بھر کے لیے باعث افتخار ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.