پاکستان میں فینٹم فلم کی مخالفت ہونا فطری ہے: کترینہ کیف

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 23:20

پاکستان میں فینٹم فلم کی مخالفت ہونا فطری ہے: کترینہ کیف
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فینٹم فلم کی مخالفت ہونا فطری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم فینٹم کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی لگائے جانے کے حوالے سے پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم کی مخالفت ایک فطری بات ہے۔

فلم پاکستان کیخلاف نہیں بلکہ صرف ایک شخص کی برائیوں کے حوالے سے ہے۔ اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں ہے کہ یہ فلم پاکستان کی مخالفت میں بنائی گئی ہے یا پاکستان ایک برا ملک ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ شروع میں وہ یہ فلم کرنے کیلئے رضامند نہیں تھیں تاہم فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کے جوش اور جذبے نے انہیں یہ فلم کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ عنوان :