عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، حکومت چاہتی ہے شہری ٹیکس نیٹ میں آئیں، سیکرٹری خزانہ وقار مسعود

منگل 18 اگست 2015 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، حکومت چاہتی ہے شہری ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی لیکن پاکستان میں قیمتیں اس لئے کم نہیں کی گئیں کیونکہ حکومت کو پہلے ہی خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔ سیکرٹری فنانس نے کہا کہ خسارے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ کم نہیں کیں، حکومت چاہتی ہے شہری نیٹ ٹیکس میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :