Live Updates

تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کمیٹی 23اگست کو این اے 19میں شکست کے عوامل کا جائزہ لے گی،اعظم سواتی

منگل 18 اگست 2015 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کمیٹی 23اگست کو این اے 19میں شکست کے عوامل کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 19 میں ہونے والا ضمنی انتخاب صاف شفاف ہوااور اس میں تحریک انصاف کی شکست کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 اگست کو تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کمیٹی این اے 19کے ضمنی انتخاب میں ہارنے کے عوامل کا جائزہ لے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :