پالتو بلے کے علاج میں غفلت، ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور، وزارت داخلہ سے جواب طلب

منگل 18 اگست 2015 00:11

پالتو بلے کے علاج میں غفلت، ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے اپنے پالتو بلے کی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا ۔پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ مسعود کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے درخواست گزار کا پالتو بلا ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس سے درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں کیس زیرالتوا ء ہے۔ درخواست گزار کو خدشہ ہے کہ مجرمانہ غفلت کرنے والا ویٹرنری ڈاکٹر ملک سے فرارہوناچاہتاہے۔ عطیہ مسعود نے اپنی درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ویٹرنری ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے تاکہ وہ ملک سے فرارنہ ہوسکے۔فاضل عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے21ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :