سیالکوٹ : ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت، ایک شہری شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 10:54

سیالکوٹ :  ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت، ایک شہری شہید

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) :ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں بھارتی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

چناب رینجرز ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر میں ٹھٹھی ندروال،ٹھٹھی خورد اور ٹھٹھی گوجراں نامی شہری آبادیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ٹھٹھی خورد میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

تاہم رینجرز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کئی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ جبکہ پاکستان بھارتی جارحیت پر با رہا اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کر وا چکا ہے.

متعلقہ عنوان :