بنکاک : بھارتی فلمسٹار رتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا دیشمکھ بم دھماکے سے بال بال بچ گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 11:11

بنکاک : بھارتی فلمسٹار رتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا دیشمکھ بم ..

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست2015 ء) : بھارتی فلمسٹار رتیش دیشمکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا دیشمکھ بم دھماکے سے بال بال بچ گئے . تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بنکاک میں ہونے والے بم دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے.

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دئے اپنے ایک پیغام میں جنیلیا دیشمکھ کا کہنا تھا کہ ہم شاپنگ مال میں موجود تھے جبکہ دھماکہ شاپنگ مال کے عین سامنے ہوا . انہوں نے اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ گاڑی میں ہیں اور محفوظ ہیں جبکہ اطراف سے سائرن اور شور شرابے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں. ایک اور پیغام میں انہوں نےنیک تمناؤں کے اظہار پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا.

متعلقہ عنوان :