امیتابھ نے 10 سال بعد جیا کے ساتھ سین عکسبند کروایا

منگل 18 اگست 2015 11:32

امیتابھ نے 10 سال بعد جیا کے ساتھ سین عکسبند کروایا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ایک دہائی بعد اپنی بیوی جیا بچن کے ساتھ آر بالکی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ”کی اینڈ کا“ میں مہمان اداکار کے طور سینما اسکرین پر نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم کی اینڈ کا کے سیٹ پر اپنی اہلیہ جیا بچن کے ساتھ شوٹنگ کے دوران لی جانیوالی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں ۔ دوسری طرف ارجن کپور جو فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں نے کہا ہے کہ ان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔