ریتک روشن کوفلم”عاشقی 3“ کیلئے کاسٹ کرلیاگیا

منگل 18 اگست 2015 11:41

ریتک روشن کوفلم”عاشقی 3“ کیلئے کاسٹ کرلیاگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کی اب تک دو فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں اور فلم سازوں کے مطابق اس کا دوسرا سیکول جلد بنایا جائے گا جو باقی دونوں فلموں سے زیادہ کامیاب ثابت ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ 1990 کی فلم ’عاشقی‘ کے دوسرے سیکول میں اداکار ریتک روشن اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2013 میں ریلیز ’عاشقی 2‘ میں اداکارہ شردھا کپور اور ادتیہ رائے کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جس کے بعد یہ فلم 2013 کی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی تھی۔اس فلم کے بہترین گانوں کی وجہ سے بھی اسے دنیا بھر میں شہرت ملی۔خبر کے مطابق ابھی تک ریتک نے اس بات کی تصدیق نہیں کی البتہ فلم ساز ریتک سے اس فلم کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں اور ریتک بھی اس فلم میں کام کرنے کے خیال کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ فلم ’عاشقی 3‘ باقی دونوں فلموں سے زیادہ کامیاب ہوگی۔اس وقت ریتک روشن اپنی فلم ’موئن جو دڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔