ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکامی پر ترک ایتھلیٹ سے لندن ایتھلیٹکس میں جیتا گیا طلائی تمغہ واپس لے لیا گيا

منگل 18 اگست 2015 11:52

ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکامی پر ترک ایتھلیٹ سے لندن ایتھلیٹکس میں جیتا گیا ..

استنبول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2015ء) ترکی کی کھلاڑی سے 2012ء لندن اولمپکس میں 1500 میٹر دوڑ میں حاصل کیا جانے والا طلائی تمغہ واپس لے لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کھلاڑی اصلی شاکر الپتگین کے خون کی جانچ کی رپورٹ میں ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کھیل کے کورٹ آف اربٹریشن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ الپتگین پر تمغہ واپس لینے کے ساتھ آٹھ سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خون کی جانچ میں کارکردگی میں اضافی ادویات کی غیر معمولی مقدار پائے جانے کے بعد جولائی 2010ء کے بعد بین الاقوامی سطح پر ان کے تمام کارناموں کو خارج کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل الپتگین پر 2004ء میں ایک جونیئر کے طور پر بھی دو سال کی پابندی لگائی گئی تھی ۔ خیال رہے کہ ایتھلیٹکس کی دنیا میں بڑے پیمانے پر کارکردگی میں اضافہ کرنے والی ممنوعہ ادویات کے استعمال کی بات سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے ۔