فیصل آباد: قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کو شادی سے انکار مہنگا پڑ گیا، حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 12:08

فیصل آباد: قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کو شادی سے انکار مہنگا ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) :قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کو شادی سے انکار مہنگا پڑب گیا. تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا. تفصیلات کے مطابق عمران نامی شخص صبا سلطانہ سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن صبا کے متواتر انکار پر عمرا ن نے صبا کو گولی مار دی اور بعد میں اپنی کن پٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا.

صبا سلطانہ کو تشویشنا ک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن تھیٹر میں ان کاآپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صبا سلطانہ کی حالت خاصی تشویشناک ہے لیکن انہیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے. دوسری جانب پولیس کو کہناہے کہ تفتیش کرنے کے بعد ہی کچھ واضح ہو سکے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے. تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیاہے.

متعلقہ عنوان :