لاہور : حجاب طالبہ کی ترقی میں آڑے آ گیا، طالبہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 12:14

لاہور : حجاب طالبہ کی ترقی میں آڑے آ گیا، طالبہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : حجاب اوڑھنے پر طالبہ کی تعلیم میں خلل پیدا ہو گیا تفصیلات کے مطابق طالبہ نے گورنمنٹ کالج لاہور کی انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ اسے نقاب پہننے کی وجہ سے داخلہ نہیں دیا گیا جس کے خلاف طالبہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیاہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں طالبہ نے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ کالج انتظامیہ نے اسے نقاب پہننے کی وجہ سے داخلہ نہیں دیاجبکہ دنیا بھر کی عدالتیں طالبات کو مرضی کا لباس پہننے کی اجاز ت دیتی ہیں۔ جس پر عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت گورنمنٹ کالج انتظامیہ کو 10ستمبر کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :