کراچی : نیو ٹاون میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 12:28

کراچی : نیو ٹاون میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : نیو ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی. ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں رشید گوڈیل کو 3 گولیاں لگیں .

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رشید گوڈیل کو سر اور سینے میں گولیاں لگی ہیں. عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ کی. حادثے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا. تاہم رشید گوڈیل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے.