جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

منگل 18 اگست 2015 12:30

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ..

سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 اگست کو سینچورین، دوسرا میچ 23 اگست کو پوٹ چیفسٹروم جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ‘ کیویز نے دوسرے میچ میں کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :