آف سپنر سعید اجمل نے برطانیہ میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

منگل 18 اگست 2015 12:33

آف سپنر سعید اجمل نے برطانیہ میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے فیصل آباد کے بعد برطانیہ میں بھی اکیڈمی لانچ کردی، انگلینڈ میں افتتاحی تقریب میں سٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاپ کلاس آف سپنر سعید اجمل نے برطانیہ میں کرکٹ اکيڈمی کا افتتاح کردیا، انگلینڈ میں ہونے والی تقریب میں ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل، فواد عالم، رانا نوید الحسن سمیت کئی کرکٹ سٹارز شریک ہوئے ۔ اس سے پہلے سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کام کررہی ہے ، سٹار آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :