سٹیون فن کینگروز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے پر عزم

منگل 18 اگست 2015 13:07

سٹیون فن کینگروز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے ..

لندن ۔18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹیون فن نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کیریئر میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور انکو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ کی ضرورت ہے، فن کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

فن نے 2010ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 25 میچز کھیل کر 99 وکٹیں لے رکھی ہیں اور انہیں سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔