اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے رشید گوڈیل پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 13:10

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، وزیر اعظم نے رشید گوڈیل کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے.