عمران خان سیاسی جماعت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں‘ خوشحال اور مستحکم پاکستان میرا اور میرے شوہر کی زندگی کا مقصد ہے‘ پاکستان کی ترقی اور مسائل سے نکالنے کے لئے سیاسی بنیادوں پر کام کیا ، اب میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دوں گی
تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان کاعمران خان کے ٹوئٹر پرردعمل
منگل 18 اگست 2015 13:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں‘ خوشحال اور مستحکم پاکستان میرا اور میرے شوہر کی زندگی کا مقصد ہے‘ پاکستان کی ترقی اور مسائل سے نکالنے کے لئے سیاسی بنیادوں پر کام کیا لیکن اب میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دوں گی۔
منگل کو ریحام خان نے عمران خان کے اپنے سیاست میں نہ آنے سے متعلق بیان کے بعد ٹوئٹر میں کہا کہ عمران خان سیاسی جماعت کے ذریعے ملک کی خدمت کررہے ہیں ان کے اس عظیم کام کی بھرپور حمایت کروں گی۔(جاری ہے)
ریحام خان نے کہا کہ وہ خوشحال پاکستان کے لئے رضاکارانہ طور پر بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں گی۔ ریحام خان نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی زندگی نظریے کے لئے وقف کی ہے میرے شوہر قوم کے مستقبل کے لئے گھنٹو ں کام کرتے ہیں وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اپنی زندگی پی ٹی آئی کے لئے وقف کردی ہے۔ خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں پاکستان کی فلاح کے لئے میرا اور میرے شوہر کا ایک ہی مقصد ہے ۔میں نے پی ٹی آئی کے کاز کو سپورٹ کیا اور خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے کام کرتی رہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.