بچوں کے پسندیدہ ہیرو بیٹ مین ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسا

منگل 18 اگست 2015 13:33

بچوں کے پسندیدہ ہیرو بیٹ مین ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) امریکہ میں بیٹ مین ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر چل بسا میڈیا رپورٹ کے مطابق لیونارڈ بی روبنسن جسے روٹ 29 بیٹ مین کے نام سے امریکہ بھر میں جانا جاتا تھا جو اکثر بیمار بچوں سے ملنے کیلئے ہسپتال جانے کیلئے ان کے پسندیدہ سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا تھا تاہم وہ ایک گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیایہ 51 سالہ شخص امریکی علاقے میری لینڈ کارہائشی تھا جو بیٹ مین کے روپ میں بچوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ بیٹ مین اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک گاڑی نے اس کی بیٹ موبائل (گاڑی کا نام) کو ٹکر مار دی جس کے بعد وہ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔وہ اس وقت اپنے گھر جارہا تھا اور گاڑی خراب ہونے پر انجن چیک کررہا تھا کہ ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔موت سے کچھ دیر قبل ہی روبنسن نے ایک گیس اسٹیشن پر ایک خاندان سے ملاقات کی اور بچوں کو سپرہیرو کے پوسٹرز دیئے۔