سعودی عرب میں نوشہرہ ورکاں کانوجوان فیکٹری میں آتشزدگی سے6 مزدوروں سمیت جاں بحق

منگل 18 اگست 2015 13:40

سعودی عرب میں نوشہرہ ورکاں کانوجوان فیکٹری میں آتشزدگی سے6 مزدوروں ..

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) نوشہرہ ورکاں کا نوجوان سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ لگنے سے جل کر دیگر 6 مزدوروں سمیت جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد رفیق حجام کا بیٹا یاسر رفیق روزگار کمانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے شہر دمام گیا ہوا تھا، چند روز قبل فیکٹری میں آگ لگنے سے جہاں دیگر6افراد آگ کی نذرہو کر ہلاک ہوئے یاسر رفیق بھی بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گیا، جس کی میت پاکستان کل پہنچے گی، یاسر رفیق کی ہلاکت کی اطلاع فیملی ممبران پر بجلی کی مانند گری اور صف ماتم بچھ گئی ہے اور متاثرہ فیملی سے اظہار ہمدردی کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، محمد رفیق اور فیملی ممبران کا نے کہاکہ یاسر رفیق کی موت ان کیلئے کسی بڑے صدمہ سے کم نہیں لیکن وہ اللہ کی قدرت کے فیصلوں پر ایمان رکھتے ہیں اور صبر کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :