سپریم کورٹ،ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری، جسٹس انور ظہیر جمالی سینئر ترین جج بن گئے

منگل 18 اگست 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے بطور چیف جسٹس حلف اٹھانے کے بعد معزز جج صاحبان کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے ۔ یہ لسٹ 3 مارچ 2015 کے جاری کردہ آفس آرڈر کے تحت جاری کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے جاری کردہ آفس آرڈر نمبر پی رجسٹرڈ 20/2013 ایس سی اے سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی سینئر ترین جج سپریم کورٹ بن گئے ان کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ، جسٹس سرمد جلالی عثمانی ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس اعجاز چودھری ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس اقبال حمید الرحمان ، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس دوست محمد خان ، جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر کا نمبر آتا ہے ۔

سپریم کورٹ دفتر کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ درجہ بالا فہرستوں کے مطابق ہی آرڈرز ، آفس فائلز اور دیگر معاملات نمٹائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :