ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو شکست دیدی

منگل 18 اگست 2015 14:12

ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو شکست دیدی

اوہاؤ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)امریکہ میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں پولینڈ کے جیرسی جانووکس نے فرانسیسی حریف گیل مونفلس کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

اوہاؤ میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راوٴنڈ میں پولینڈ کے ٹاپ سیڈ ڈ پلیئر جیرسی جانووکس نے عالمی نمبر چودہ فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دے دی۔ایونٹ کے اس میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ، دونوں کھلاڑیوں نے جیت کیلئے خوب جان لگائی مگر فتح جیرسی جانووکس کے حصے میں آئی، انھوں نے چھ چار اور سات پانچ کے سٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی۔