بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ 22 برس سے سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے سے محروم

منگل 18 اگست 2015 14:13

بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ 22 برس سے سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے سے ..

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم گزشتہ 22 برسوں سے سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے سے محروم ہے۔ بھارت نے آخری بار 1993ء میں آئی لینڈرز کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 1982-83ء سے 2010ء میں مجموعی طور پر 13 سیریز کھیلی گئیں جس میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم 6 میں فتح یاب رہی جبکہ سری لنکا کے ہاتھ تین فتوحات آئیں اور چار سیریز برابری پر ختم ہوئیں۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل سری لنکا میں سات سیریز کھیل چکی ہے اور اسے صرف ایک میں فتح حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ آئی لینڈرز نے ہوم گراؤنڈ پر تین سیریز جیت رکھی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز کا پہلا میچ سری لنکن کرکٹ ٹیم جیت چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :