پریذیڈنٹ ماسٹر انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

منگل 18 اگست 2015 14:16

پریذیڈنٹ ماسٹر انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں اسلام آباد میں کھیلا ..

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ماسٹر انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں عقیل خان، شہزاد خان، محمد عابد، یاسر خان، عابد علی اکبر، احمد چوہدری، اسد سید اور حمزہ ایکشن میں نظر آئیں گے اور تمام کھلاڑی سنگل لیگ کے مقابلے کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ 27 اگست تک جاری رہے گا۔