سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

منگل 18 اگست 2015 14:19

سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی تائیکوانڈو ..

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام سیف گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 18 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے اور انہیں 3 کوچز محمد جاوید، شہزاد احمد اور ناجیہ خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

کیمپ میں جن کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ان میں خواتین کھلاڑیوں میں آسیہ بتول، ماہنور ملک، سمیعہ احمد، عینی اور ماہم آفتاب شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں 13 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے ان میں عادل شاہ، سید آفتاب علی، شاہد، مرتضیٰ، عامر اور سجاد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو 2 سیشن میں تربیت دی جا رہی ہے پہلا سیشن صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے سات بجے تک جبکہ دوسراسیشن شام 5 سے ساڑھے سات تک کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ فیڈریشن کراچی میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ڈی جی رینجر تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو حتمی تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں 33 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے 18 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر د ی ہے جبکہ باقی 15 کھلاڑی بھی جلد کیمپ کو جوائن کر ینگے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ آئندہ سال جنوری تک جاری رہے گا۔