دبئی میں موبائل فونز کا ایک بڑا فراڈ پکڑا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 14:29

دبئی میں موبائل فونز کا ایک بڑا فراڈ پکڑا گیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : دبئی میں موبائل صارفین کے ساتھ کیا جانے والا ایک بڑا فراڈ پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ نے موبائیل گودام میں مارے گئے ایک چھاپے کے دوران 7سو ایسے موبائل فونز اپنے قبضے میں لے لیے جنہیں بعد ازاں مارکیٹ میں بطور نئے موبائل فون بیچا جانا تھا۔
ڈی ای ڈی (دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ) کے مطابق قبضے میں لیے گئے موبائل فونز کی مالیت قریبا 7 ملین درہم ہے۔

ڈی ای ڈی کے ایک ڈائریکٹر ابراہیم بہزاد کا کہنا تھا کہ تمام موبائل فون استعمال شدہ تھے لیکن انہیں مرمت کیا گیا تا کہ مارکیٹ میں بطور نئے فونز پیچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کمرشل فراڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نایف اور ستویٰ کے علاقوں میں موجود 18 سے زائد موبائل دکانوں سے بھی چھاپے کے دوران موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)


روزنامہ امارات الیوم کے مطابق ڈی ای ڈی انسکپٹر اس وقت اس گودام سے متعلق شک میں مبتلا ہوئے جب انہوں نے رات گئے تک گودام میں گاڑیوں کی آمدورف، سامان کی نقل وحمل اور مزدوروں کو رات دیر تک گودام میں کام کرتے دیکھا۔ اور چھاپہ مار کر ایسے استعمال شدہ موبائل فونز ضبط کر لیے جنہیں مرمت کے بعد مارکیٹ میں بطور نئے موبائل فون پیچا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :