صدر مملکت ‘ وزیراعظم ‘ وزیر داخلہ سمیت سیاسی رہنماؤں کی متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی شدید مذمت

منگل 18 اگست 2015 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کراچی میں متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

منگل کو صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ مولانا فضل الرحمن‘ عمران خان‘ چوہدری شجاعت‘ اسفند یار ولی‘ آفتاب شیرپاؤ‘چاروں وزراء اعلیٰ و گورنرسمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کراچی میں متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان کے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ رشید گوڈیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :