ڈر ہے کہ کہیں اپنے بچوں کو ہی نہ کھا جاؤں ، شاہ رخ خان

منگل 18 اگست 2015 14:54

ڈر ہے کہ کہیں اپنے بچوں کو ہی نہ کھا جاؤں ، شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ کہیں اپنے بچوں کو ہی نہ کھا جاؤں ۔ اپنے ایک بیان میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ خوف ہے کہ کسی رات نیند میں چلتے ہوئے میں اپنے بچوں کو کھا جاؤں گا کیونکہ یہ مجھے کھانے کے لئے بہت مزیدار لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ کبھی الوداع نہ کہنا میرے کیریئر کی خاص فلموں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ میں نے کیریئر میں بہت ایسی فلمیں کی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر ریکارڈ بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور زبردست اداکار ہے اور اسے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں ہے ۔