سیلفی لینا ایک چور کا مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 14:56

سیلفی لینا ایک چور کا مہنگا پڑ گیا

فرانس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء):سیلفی لینا ایک چور کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمارٹ فون چرانے والے ایک چور نے اپنے نئے موبائل فون سے سب سے پہلے اپنی سیلفی بنانے کا سوچا اور اسی شوق میں قطار در قطار سیلفیز بناتا چلا گیا۔ لیکن ہائے ری قسمت۔۔

(جاری ہے)

چور کو معلوم نہ تھا کہ اس کی بنائی گئی تمام سیلفیز چُرائے گئے موبائل فون کے اصل مالک کے کمپیوٹر میں خود بخود منتقل ہوتی جا رہی ہیں۔ چور کی اس نادانستہ حرکت نے اسے فوری طور پر گرفتار کر وا دیا۔ موبائل فون اک اصلی مالک ان سیلفیز کو لے کر پولیس کے پاس جا پہنچا جہاں معلوم ہوا کہ سیلفیز کا شوقین یہ چور پولیس کو متعدد واقعات میں مطلوب تھا۔ گرفتاری کے بعدملزم کو اکتیس ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔