بجرنگی بھائی جان بے حد پسند آئی‘ایسی فلمیں دیکھنا پسند ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنا سکے

مقبول موسیقار استاد امجد علی خان کی ”انڈین ایکسپریس “سے بات چیت

منگل 18 اگست 2015 15:00

بجرنگی بھائی جان بے حد پسند آئی‘ایسی فلمیں دیکھنا پسند ہیں جو ہندوستان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)مقبول موسیقار استاد امجد علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی فلمیں دیکھنا پسند ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنا سکے اور ’بجرنگی بھائی جان‘ ان میں سے ایک ہے۔کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پاکستانی بچی ٹرین چھوٹنے کی وجہ سے انڈیا میں رہ جاتی ہے جس کے بعد سلمان خان بچی کی مدد کیلئے آتے ہیں اور اسے پاکستان واپس چھوڑنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈین ایکسپریس کے مطابق استاد امجد علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ بے حد پسند آئی ہے۔ان کے مطابق ’بولی وڈ میں آج بھی اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں جس میں 'پی کے' اور 'بجرنگی بھائی جان' شامل ہیں، سلمان خان نے فلم میں بہترین اداکاری کی ہے اور میں ایسی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں جس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلق کو بہتر دکھایا جائے یا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوسکیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے بولی وڈ کی فلموں میں کچھ گانے کا شوق رکھتے ہیں اور اگر ان کو کوئی فلم دی گئی تو وہ اس میں ضرور موسیقی دیں گے۔