فلموں میں بوریت کوختم کرنے کے لئے کلاسیکل موسیقی کو شامل کرنا چاہئے‘ اے آر رحمان

منگل 18 اگست 2015 15:00

فلموں میں بوریت کوختم کرنے کے لئے کلاسیکل موسیقی کو شامل کرنا چاہئے‘ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کے ممتاز سنگر اور میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے کہا ہے کہ فلموں میں کلاسیکل موسیقی متعارف کرانے سے بوریت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بننے والی فلموں میں اچھا میوزک سامنے آ رہا ہے تاہم ایک ہی طرح کا میوزک سن سن کر لوگ بور ہو جاتے ہیں اور فلم پر اپنی توجہ برقرار نہیں رکھ پاتے۔

تاہم کلاسیکل موسیقی متعارف کرانے سے بوریت کا یہ عالم ختم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنی موسیقی میں پہلے سے بہتر اور مختلف بدلا? لے کر آئیں جس سے لوگوں کو سننے کے لئے کچھ نیا مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے موسیقی کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ براہ راست موسیقی پر زیادہ زور دیں جس میں ٹیکنالوجی کے متعلق کچھ بھی شامل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اپنی ساکھ کو بنا کر رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے جس کے لئے انہیں پہلے سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے