کراچی : رشید گوڈیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ وزیر صحت سندھ جام مہتاب کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 15:09

کراچی : رشید گوڈیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ وزیر صحت سندھ جام مہتاب ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : وزیر صحت سندھ جام مہتاب نے لیاقت نیشنل اسپتال کا دورہ کیا، اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی حالت اب مستحکم اور خطرے سے باہر ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رشید گوڈیل کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں تاہم ان کی صحت سے متعلق مزید معلومات آئندہ 24 گھنٹے کے بعد فراہم کی جائیں گی. یاد رہے کہ آج صبح نیو ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ رشید گوڈیل کو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال لایا گیا جہاں تاحال ان کا علاج جاری ہے. تاہم حملے میں رشید گوڈیل کا بیٹا اور اہلیہ محفوظ رہے.

متعلقہ عنوان :