چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رشید گوڈیل پر فائرنگ کی شدید مذمت

منگل 18 اگست 2015 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے اسے ایک بزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ رشید گوڈیل کو جلد صحت عطا فرمائے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے بھی ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ کارؤائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے رشید گوڈیل کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :