ایبٹ آباد : کراچی پاگل لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے، میں اپنے گاوں ہی میں خوش ہوں۔ سعید خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 15:16

ایبٹ آباد : کراچی پاگل لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے، میں اپنے گاوں ہی میں ..

ایبٹ آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : کراچی میں چوری ، ڈکیتی اور اس طرح کی چھوٹی موٹی واردات ہونا ویسے تو عام سمجھا جاتا تھا لیکن اس طرح کی واردات پہلی مرتبہ سننے میں آئی. ایبٹ آباد کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سعید خان نے ہیومن آف نیویارک کو اپنی کہانی سناتے ہوئے کراچی کو پاگل لوگوں کے رہنے کی جگہ قرار دے دیا. انہوں نے بتایا کہ ایک رات میں نے کراچی کے ڈیفنس کے علاقہ سے دو ایسی لڑکیوں کو سواری دی جن کے پاس کرائے کے پیسے نہ تھے.

(جاری ہے)

سیعد خان نے بتایا کہ میں نے مدد کی غرض سے دونوں لڑکیوں کو رکشے میں سوار ہونے کی اجازت دی. تاہم آدھا راستہ گزرنے کے بعد ان دونوں لڑکیوں نے مجھے لُوٹا. سعید خان کا کہنا تھا کہ لڑکیاں میرا بٹوہ، موبائل، رکشے کی چابیاں اور کنگھی لے کر فرار ہو گئیں. واقعہ کے 20 منٹ کے بعد پولیس نے میری مدد کرنے کی بجائے رکشہ کے کاغذات نہ ہونے پر مجھے گرفتار کر لیا.میں نے انہیں بتایا کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے تو انہوں نے میری گال پر ایک تھپڑ رسید کر تے ہوئے میرا رکشہ ضبط کیا اور ایک ہفتے تک مجھے جیل میں قید رکھا. سعید خان نے جھنجھلاتے ہوئے کہا کہ کراچی پاگل لوگوں کے رہنے کی جگہ ہے. میں اب اپنے گاؤں میں کام کر کے خاصا خوش ہوں اور اب کبھی کراچی نہیں جاؤں گا.

متعلقہ عنوان :