سعودی عرب ،مکہ کی گلی میں ڈبے سے نومولود برآمد،بچے کے اہل خانہ کی تلاش شروع

منگل 18 اگست 2015 16:38

سعودی عرب ،مکہ کی گلی میں ڈبے سے نومولود برآمد،بچے کے اہل خانہ کی تلاش ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)سعودی عرب کے شہر مکہ میں پولیس نے گتے کے ڈبے میں موجود نومولودکو برآمد کرلیا جس کے بعد پولیس نے بچے کے اہل خانہ کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارکے مطابق پولیس مکہ کے علاقے میں گشت کر رہی تھی کہ انہیں بچے کے رونے کی آوازیں سنائی دیں جس پر پولیس نے ڈبے کو کھول کر دیکھا تو اس میں نومولود بچہ پڑا ہو ا تھا جس کے بعد پولیس اور یڈ کریسنٹ ٹیم نے مشترکہ طورپر بچے کو چلڈرن ہسپتال میں داخل کرنے کافیصلہ کیاجہاں ڈاکٹر اس کی صحت کا خیال بھی رکھ سکیں گے۔پولیس نے نومولود بچے کے اہل خانہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔