وزیر اعظم عبدالمجید کی جنرل (ر) حمید گل کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت‘ قومی اور عسکری خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا

منگل 18 اگست 2015 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل حمید گل کی رہائش گاہ پر گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور مرحوم کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی قومی و عسکری خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔