حملہ آوروں کو صوبائی وزیر کی نقل و حرکت کی پوری معلومات تھیں ‘خانزادہ کے ذاتی عملے کا بیان
منگل 18 اگست 2015 16:47
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پورا شادی خان گاوٴں سکتہ کے عالم میں آگیا جبکہ خانزادہ کے ذاتی عملہ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کو صوبائی وزیر کی نقل و حرکت کی پوری معلومات تھیں ‘پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کے علاقے میں مضبوط رابطے تھے۔خانزادہ برادری کی اکثریت پر مشتمل اس چھوٹے سے گاوٴں میں نجی ٹی و ی سے گفتگو گفتگو کرنے والے سبھی افراد ہونے والی دہشت گردی سے سکتہ میں دکھائی دئیے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ انہیں پہلے کبھی خطرہ محسوس نہیں ہوا تھا اور یہ کہ انہیں ہرگز امید نہیں تھی کہ خود ان کے گاوٴں میں دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں تقریباً 250 مکانوں پر مشتمل شادی خان میں کوئی دکان یا کھانے پینے کا ہوٹل نہیں ‘ایسے میں مقامی مدد کے بغیر کسی اجنبی کیلئے علاقے میں رہنا اور اطراف کی معلومات حاصل کرنا آسان نہیں رہتا۔(جاری ہے)
مرحوم صوبائی وزیر داخلہ کے ایک اور معتمد شیخ جاوید نے بتایا کہ کرنل خانزادہ کو کئی مرتبہ دھمکیاں ملیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے ڈیرے پر آنے والوں کی سیکیورٹی بڑھانے پر اصرار نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے خود کش بمبار باآسانی ان تک پہنچنے میں کامیاب ہواسب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ یہاں سے دو کلومیٹر دور ویسا گاوٴں میں بہت زیادہ مدرسے ہیں۔ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقامی پولیس کی مدد سے پچھلے دو، تین مہینوں میں ان مدرسوں پر متعدد مرتبہ چھاپے مارے۔حملے کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ماضی کے برعکس اس مرتبہ ہونے والے خود کش بم دھماکے میں بال بیرنگ یا کیل استعمال نہیں کیے گئے۔تاہم، تفتیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کی کیمیائی ساخت کی وجہ سے ہلاک و زخمی افراد کے جسم جھلس گئے۔رنگو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام شبیر نے بتایا کہ دھماکے سے آنے والے زخموں یا پھر ملبہ گرنے سے ہڈیاں ٹوٹنے کے علاوہ لاشیں شدید جھلسی ہوئی ملیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.