سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرچنگچی موٹرسائیکل رکشہ کے خلاف کا روائی شروع

منگل 18 اگست 2015 17:20

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرچنگچی موٹرسائیکل رکشہ کے خلاف ضلعی انتظامیہ سانگھڑ کی پکڑدھکڑ،ٹریفک پولیس نے 20سے زائد موٹرسائیکل رکشہ پکڑکرتھانے میں بندکردیئے۔لوگ پریشان گاؤں جانے والے مسافر رل گئے،پکڑے جانے کے خوف سے شہرمیں موٹر سائیکل رکشے غائب ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ،IIزوہیب مشتاق کی سربراہی میں ٹریفک پولیس وانتظامیہ نے شہرمیں اچانک کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چنگچی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کاروائی کی اور20سے زائد موٹرسائیکل رکشہ کوپکڑکرسانگھڑ تھانہ میں بندکردیا،اس ضمن میں اے ڈی سی ٹوسانگھڑزوہیب مشتاق نے بتا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پران موٹرسائیکل رکشوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اوربڑی تعداد میں انہیں پکڑکرتھانہ میں بندکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہرمیں ضلعی انتظامییہ وٹریفک پولیس کی جانب سے اچانک رکشوں کی پکڑدھکڑ سے رکشہ ڈرائیوروں میں کھلبلی مچ گئی اورپکڑے جانے کے خوف سے موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے اپنے رکشے شہرسے غائب کرکے چھپادیئے جبکہ اس صورتحال سے لوگ پریشان ہوگئے ان رکشوں میں دوردرازگاؤں وعلاقوں میں جانے والے مسافررل گئے اورسواری کے انتظارمیں گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔جبکہ ان موٹرسائیکل رکشوں میں روزانہ اسکول،کالجز جانے والے طلبہ وطالبات کوبھی شدیددشواری کاساماناہے ،موٹرسائیکل رکشہ کی اچانک پکڑدھکڑ وغائب ہوجانے کے باعث ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی ہوگئی اورمسافروں سے منہ مانگے کرائے لیے۔`

متعلقہ عنوان :