بھارت: ’کبوتر‘ کے بعد اب ’طوطا‘ پولیس کی حراست میں

بزرگ خاتون کو گالیاں دینے کے الزام میں پولیس نے طوطے عدالت پیشی کا حکم دیدیا

منگل 18 اگست 2015 17:36

بھارت: ’کبوتر‘ کے بعد اب ’طوطا‘ پولیس کی حراست میں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بھارت میں پولیس اہلکاروں نے ایک طوطے کو ایک بزرگ خاتون کو گالیاں دینے کے الزام میں پیش ہونے کا حکم دیا اور پھر یہ جاننے کے لیے اْس کا معائنہ کیا گیا کہ آیا وہ بْرے طرزِ عمل کا مرتکب ہوا ہے یا نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پولیس کے ایک اہلکار کے حوالے سے اس واقعے کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ بھیجی ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مغربی بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاوٴں میں پیش آیا، جہاں ایک پچھتر سالہ خاتون جانابائی ساکھارکر نے پیر 17 اگست کو پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔گھروں میں رکھے گئے پالتو جانور اپنے مالکان سے کتنی محبت کرتے ہیں، اس کا ثبوت ابھی حال ہی میں بھارتی شہر آگرہ میں ایک طوطے نے دیا، جس نے اپنی مالکہ کے قاتل کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیش میں ایک عدالت نے پیر کے روز اپنے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ اس طوطی کو جسے اس کے نر سے علیحدہ کر دیا گیا تھا، ایک مرتبہ پھر اپنے طوطے سے ملا دیا جائے۔ بھارتی پولیس نے پاکستانی سرحد کے قریب ایک کبوتر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کبوتر کو پاکستان کی طرف سے ’جاسوسی‘ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا `

متعلقہ عنوان :