حکومت کا اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کی سکیورٹی سخت کرنے کے حکم

منگل 18 اگست 2015 17:45

حکومت کا اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کی سکیورٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبیل کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے حکومت نے متحدہ کے اراکین قومی اسمبلی کے گھروں سے متعلق ضروری معلومات اکٹھی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے تمام اراکین اسمبلی کو فول پروف سکیورٹی دینے سے متعلق ا قدامات کئے جارہے ہیں