فرانس کے گیل مونفلزسنسناٹی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 18 اگست 2015 18:24

فرانس کے گیل مونفلزسنسناٹی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

سنسناٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) فرانس کے گیل مونفلزسنسناٹی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے،امر یکہ کے شہرسنسناٹی میں جاری ماسٹرزایونٹ کا پہلا راؤنڈ فورٹین سیڈ فرانس کے گیل مونفلزکیلئے آخری راؤنڈ ثابت ہوا، فرنچ کھلاڑی پولینڈ کے جیری جانووچ سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست کھاگئے،پولش کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ چارسے جیت کرایک صفرکی برتری حاصل کی، مونفلزنے دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا اورسیٹ کوٹائی بریک تک لے گئے لیکن یانووچ نے سات پانچ سے فتح سمیٹتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

ٹینتھ سیڈ فرانس کے جائلزسمن کوبھی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد گھرواپسی کی راہ لینا پڑی، انہیں ایووکارلووچ نے زیرکیا۔