قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرزکادورہ، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

میجرجنرل غنیم بن شاہین کی ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ سے ملاقات ، پیشہ ورانہ امور ، دونوں ممالک مابین تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 18 اگست 2015 18:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین ال غنیم نے منگل کو نیول ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ روائتی لباس میں ملبوس پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کو سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

سلامی کے بعد معزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔بعد ازاں، میجر جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین ال غنیم نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگوکی ۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی میری ٹائم سیکورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی کے کردارا ور بحرِ عر ب میں آپریشنل تیاریوں پر معزز مہمان کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :