وزارت غذائی اشیاء کی بائیو فورٹیفیکیشن کے شعبہ میں صوبوں کو ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے ٗسکندر بوسن

منگل 18 اگست 2015 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن 2025ء کے تحت ان کی وزارت غذائی اشیاء کی بائیو فورٹیفیکیشن کے شعبہ میں صوبوں کو ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

’’ہارویسٹ پلس بائیو فورٹیفیکیشن پروگرام ان پاکستان‘‘ کے موضوع پر منعقدہ گول میز اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیوڈین ملے نمک اور فولاد ملی گندم کے آٹے کے فروغ کے بعد زنک ملی گندم کی اقسام ’’زنک کول 2015ء‘‘ کی تیاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور پیداوار میں اضافہ، لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں کی ترقی وزارت غذائی تحفظ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’زنک کول 2015ء‘‘ کا پروگرام بین الاقوامی زرعی اداروں کے تعاون سے جاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔