Live Updates

عمران خان،فضل الرحمن ،رحمن ملک پر دہشتگردوں کے حملوں کا خطرہ ہے،انٹیلی جنس رپورٹ

عمران خان کو پنجابی طالبان اور رحمن ملک کو غازی فورس ،القاعدہ سے خطرات لاحق ہیں،مولانا فضل الرحمٰن بھی نشانے پر ہیں دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں نشانہ بناسکتے ہیں،حساس اداروں نے خدشات سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا

منگل 18 اگست 2015 18:39

عمران خان،فضل الرحمن ،رحمن ملک پر دہشتگردوں کے حملوں کا خطرہ ہے،انٹیلی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) انٹیلی جنس اداروں نے اہم سیاسی شخصیات کو سیکورٹی خدشات سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا۔خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور رحمٰن ملک سمیت دیگر شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے ماسلے میں خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،جے یو آئی(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمٰن،سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیات سردار تنویر الیاس کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

انٹیلی جنس اداروں کے مطابق ایسی اطلاع ملی ہیں کہ دہشت گرد اپنے اہداف کو سیکورٹی اہلکاروں کے بھیس میں نشانہ بناسکتے ہیں۔وزارت داخلہ کی سرکاری دستاویز کے مطابق خبردار کیاگیا ہے کہ عمران خان کو پنجابی طالبان،رحمٰن ملک کو غازی فورس اور القاعدہ سے خطرات لاحق ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمٰن اور سردار تنویر الیاس بھی شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں۔انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ مذکورہ شخصیات کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کیے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات