سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات کی زیر صدارت ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس
منگل 18 اگست 2015 19:17
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات کی زیر صدارت ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں منعقد ہوا جس میں میسرز گرین ٹری اور میسرز نیسپاک کو بھی بلایا گیا تھا تاکہ ایگزیکٹو اور اسٹیئرنگ کمیٹی کو نیسپاک اور ڈیزائن مین کی طرف سے بھارہ کہو سائیٹ کے حال ہی میں کئے گئے مشترکہ سروے کے بارے میں بریفنگ کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ بھارہ کہو اسکیم کے نظرثانی شدہ لے آؤٹ پلان کے بارے میں بھی غور کیا جا سکے۔ ایگزیکٹو اور اسٹیئرنگ کمیٹیوں نے میسرز گرین ٹری اور نیسپاک کو ہدایت کی کہ سروے کی تکمیل کا کام تیز کیا جائے اور ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو ایک ماہ کے اندر نظرثانی شدہ لے آؤٹ پلان کے ساتھ رپورٹ پیش کی جائے تاکہ مزید وقت ضائع کئے بغیر اس منصوبے پر ترقیاتی کام شروع کیا جا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.