بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کا حق رائے دہی دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن
منگل 18 اگست 2015 19:17
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کا حق رائے دہی دینے کا عزم رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مخلصانہ کوششیں اور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے ایک حصہ میں اس حوالے سے پیدا کیا جانے والا منفی تاثر درست نہیں۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے منگل کو واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن مسعود ملک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر رکھی ہے جس میں قومی اسمبلی کے دو ارکان عارف علوی اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شامل ہیں۔
کمیٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پوسٹل بیلٹ، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا۔ کمیٹی کے اب تک 16 اجلاس ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں تمام قانونی اور تکنیکی معاملات کو زیر بحث لایا جا چکا ہے اور 16 مختلف سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے جن پر الیکشن کمیشن مزید غور و خوض کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.